پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ شروع ہونے جا رہا ہے، پی سی بی حکام

پی سی بی حکام  کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو موسی علی بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم زید، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب کا قذافی اسٹیڈیم نے دورہ کیا جہاں پی سی بی حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میچ شروع ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ میچ 25 ستمبر سے شروع ہو کر 03 اکتوبر تک رہے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ افسران نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی میچ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شائقین کے لئے کئے جانے والے انتظامات کو چیک بھی کیا گیا.

پی سی بی حکام کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو کسطرح سے بٹھایا جائے گا، ساری تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

 واضح رہے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ شروع ہونے جا رہا ہے، پی سی بی حکام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email