افغانستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ آئندہ چند سالوں میں ایک اور حملے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہے، شواہد موجود ہیں کہ اس کے عسکریت پسند ملک واپس آرہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، افغانستان میں القاعدہ کی کچھ ممکنہ نقل و حرکت کے کچھ اشارے ملے ہیں، ہم واضح طور پر اس پر کڑی نظر رکھیں گے۔

سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اسی ٹائم فریم میں داعش خراساں بھی دہشت گرد حملے کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلی جنس اینڈ نیشنل سیکیورٹی سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ القاعدہ جلد امریکا پر ایک حملہ کرے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل اسکاٹ بیریئر کا کہنا ہے کہ خفیہ سروسز القاعدہ کی افغانستان میں ممکنہ منتقلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

The post افغانستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email