پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، نیوزی لینڈ ٹیم آج مکمل آرام کرئے گی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچیز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کی تین ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے آج یوزی لینڈ کی ٹیم آرام کرئے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم آج شام پانچ بجے پریکٹس کرے گی۔

واضح رہے کہ فاسٹ  باؤلرحسن علی ساڑھے گیارہ بجے وورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریںگے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17،18 اور19 ستمبر کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا ئیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر کو   قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

The post پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، نیوزی لینڈ ٹیم آج مکمل آرام کرئے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email