پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کے تین سال بربادکر دیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اب میڈیا کو بھی اپنے نرغے میں لینا چاہتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں۔ ڈالر اوپر اور روپیہ نیچے جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا بلدیاتی الیکشن نہ کروانا وزیر اعظم کے دعووں کی نفی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں میں کوئی فرق نہیں جبکہ کنٹونمنٹ الیکشن میں جماعت اسلامی نے اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں بھی ایماندر اور قابل افراد کو آگے لائے گی اور نوجوانوں کو قیادت کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے اس سے قبل  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

The post پی ٹی آئی نے معیشت کا ستیاناس کردیا،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email