پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر مفتی عزیز نے وفد کے ہمراہ  پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر مفتی عزیر اور جنرل سیکرٹری  نزاکت علی گجر نے پاکستانی سفیر کو مملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولز کے مسائل کے علاوہ ورکرز کے مسائل اور پارٹی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سماجی سرگرمیوں اور خدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ورکرز کی مدد کو یقینی بنایا گیا ۔

ملاقات میں دمام ریجن کے صدر راجہ فرہاد اور جنرل سیکرٹری سید مزمل حسین نے بھی پاکستانی سفیر کومنطقہ شرقیہ میں درپیش ورکرز کے مسائل کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو حل کرنا انکی پہلی ترجیح ہے ، غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل بھی جاری ہے تاہم پیچیدہ نوعیت کے مسائل پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے جس سے معاملات حل ہو رہے ہیں۔

 ملاقات میں سنئیر نائب صدر بابر اکرم اعوان انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب ارسلان شاہد سمیت گل زیب کیانی، سردار طلعت محمود اور دیگر شریک تھے۔

The post پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email