اداکارہ صنم سعید گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کو سوشل میڈیا صارفین نے لاطینی میوزک کے بادشاہ گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار دے دیا۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر رِکی مارٹن کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے  جس میں گلوکار کلین شیو اور لمبے بالوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں رِکی مارٹن کی شکل واقعی کافی حد تک پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے ملتی جلتی محسوس ہورہی ہے۔

صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

ایک صارف نےتصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سچ میں ایسا لگا کسی نے صنم سعید کا میل ورژن بنایا ہے۔

ایک اور صارف نے تو اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے رِکی مارٹن اور صنم سعید کو جڑواں بہن بھائی قرار دے دیا۔

The post اداکارہ صنم سعید گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email