کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید آلات لے آکر آئیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

؎وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید آلات لے آکر آئیں گے۔

نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل طیڈ منٹن چیمپئن شپ کے انعقاد پر بڑی خوشی ہوئی، ٹیموں کے کھلاڑے یہاں سے اچھے خیالات واپس لے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیر کھیل،سیکریٹری کھیل اچھے سپورٹس مین رہے ہیں  جبکہ میں ابتک سپورٹس مین ہوں۔

 جام کمال خان  کا کہنا تھا کہ صوبے کے 27اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس بننے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی بد قسمتی ہے کہ حالیہ اولمپکس مقابلوں میں  کوئی میڈل نہیں لا سکے، کوشش کر رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید آلات لے آکر آئیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے ڈائمنڈ جوبلی پاکستان چیف منسٹر بلوچستان آل پاکستان بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے حوالے سے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں کھیلوں کے جتنے ایونٹس بلوچستان میں ہوئے  اتنے کسی صوبے میں نہیں ہوئے۔

عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنے والی قومیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ  کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے میگا ایونٹس آئندہ سالوں میں بھی منتعقد کریں گے۔

The post کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید آلات لے آکر آئیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email