معروف ڈرامہ نگار زیتون بانو انتقال کر گئیں

پشتو زبان کی معروف ڈرامہ نگار، شاعرہ اور افسانہ نگار زیتون بانو بیماری کے باعث  83 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زیتون بانو 1938 میں پشاور میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے پشتوں ،اردو اور اسلامیات میں ماسٹرز کیا تھا۔

انہوں نے بہت عرصہ ریڈیو پاکستان، پشاور اور پی ٹی وی پشاور کے ساتھ کام کیا جبکہ پاکستان اور پی ٹی وی کے لئے ڈرامے بھی لکھے۔

زیتون بانو نے اپنی زندگی میں دس سے زیادہ کتابیں لکھی تھیں ،ان کی مشہور کتابوں کے نام، هنداره،  خوبونه، دہ شگو مزل ہیں۔

واضح رہے کہ زیتون بانو نے 50 سال تک پشتو اداب میں آپنی خدمات سر انجام دی ہیں۔

The post معروف ڈرامہ نگار زیتون بانو انتقال کر گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email