آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنوں عاقل کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو ڈیزرٹ فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، فیلڈ تربیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فائرنگ رینجز، صالح پٹ میں فارمیشن کی تربیتی مشقیں دیکھیں، مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں نے صحرا میں دفاعی جنگ کی مختلف ڈرلز، فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سخت حالات میں جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور ہائی مورال کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دوران تربیت فوج کے مختلف حصوں میں موثر ربط اور خدمات دوران جنگ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم لے سلسلے میں پودا بھی لگایا جبکہ آرمی چیف نے پنوں عاقل کے گائوں دتر ڈینو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کی فیملی سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی کہ شہداء فیملیز کی بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپاہی حزب اللہ جتوئی پانچ ستمبر کو کوئٹہ میں ایف سی دستے پر آئی ای ڈی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پنوں عاقل کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email