پاکستانی اور چیک ری پبلک کے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آپریشن میں بڑی کامیابی

راکا پوشی کے پہاڑ پر پھنسے پاکستانی او ر چیک ری پبلک کے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لئے آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم کا کوہ پیماؤں سے رابطہ ہوا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری  کرار حیدری کے مطابق منگل کو آپریشن کے دوران تینوں کوہ پیمائوں کو ہیلی کاپٹر سے خواراک ڈراپ کی گئی ہے۔

الپائن کلب کے سیکرٹری  کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماء ساجد سد پارہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کے قریب ڈراپ کیا جائے گا۔

 کرار حیدری کے مطابق منگل کو تینوں کوہ پیماہ اپنی مدد آپ کے تحت سو سے ڈیڑھ سو میٹر نیچے آئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے 7788 میٹر بلند راکاپوشی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا تھا، واجد اللہ نگری کے ہمراہ دو غیر ملکی ساتھیوں نے بھی راکاپوشی سر کیا تھا۔

کوہ پیماں نے واپسی پر ایک ساتھی کی طبیعت خراب ہونے پر ریسکیو کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ  واجد اللہ نگری دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے راکاپوشی سر کی تھی۔

The post  پاکستانی اور چیک ری پبلک کے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آپریشن میں بڑی کامیابی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email