اداکارہ اریبہ حبیب بھی ترکی سے متاثر ہوگئیں

معروف پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کا نام بھی ان پاکستانی اداکاروں کی فہرست میں آگیا ہے جو کہ پاکستان کے دوست ملک ترکی کی خوبصورتی سے متاثر ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو ترکی کے شہر استنبول میں لی گئی ہیں ۔

انہوں نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے بھی ترکی کے شہر استنبول کو اپنی پسندیدہ جگہ قرار دیا ہے ۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے دوست ملک تُرکی کے شہر استنبول کی تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی۔

اس کے علاوہ اب تک شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکار ترکی میں اپنے مختلف پراجیکٹس اور فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے گئے اورقدرتی خوبصورتی سے سرشار ملک سے دلکش مناظر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

The post اداکارہ اریبہ حبیب بھی ترکی سے متاثر ہوگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email