منال خان نے اپنے ولیمے پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟ جوڑے کی قیمت نے سب کو چونکا دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے ولیمے کی تقریب میں جو خوبصورت جوڑا پہنا تھا اس کی قیمت نے سب کو چونکا دیا۔

اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی اور صارفین بھی ان کی شادی کی فوٹوز اور ویڈیوز دیکھ کر کافی پرجوش دکھائی دیے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ منال کے ولیمے کا جوڑا بارات کے عروسی جوڑے سے بہت زیادہ اچھا تھا۔

منال خان کے ولیمے کا جوڑا عرم خان کورٹر نامی مشہور لباس کے برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جس کی قیمت چودہ لاکھ 35 ہزار معلوم ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ معروف کلوتھنگ برانڈ عرم خان دیگر اداکاراؤں اور ماڈلز کے بھی کپڑے ڈیزائن کرتا ہے۔

The post منال خان نے اپنے ولیمے پر کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟ جوڑے کی قیمت نے سب کو چونکا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email