پاکستان اورشام کی عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان اورشام کی عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں شام کے ناظم الامور سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ،  پاکستان اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور اسلامی بھائی چارہ ہے ، شام کے شہریوں کے لیے ویزے کے حصول میں سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

The post پاکستان اورشام کی عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، وزیرداخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email