نوجوانوں پر خرچ کرنے والی قومیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں، صوبائی وزیر کھیل

بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنے والی قومیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ جوبلی پاکستان چیف منسٹر بلوچستان آل پاکستان بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب  کے موقع پرصوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کھیلوں کے حوالے سے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں کھیلوں کے جتنے ایونٹس بلوچستان میں ہوئے  اتنے کسی صوبے میں نہیں ہوئے۔

بلوچستان کے صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ  کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے میگا ایونٹس آئندہ سالوں میں بھی منتعقد کریں گے۔

The post نوجوانوں پر خرچ کرنے والی قومیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں، صوبائی وزیر کھیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email