پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ کے التوا کو اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ  نیوزی لینڈ ٹیم کے حالیہ دورہ کے پیش نظر سیکورٹی حالات اور کووڈ صورتحال کے تناظر میں ملتوی کی گئی ہے۔

  خواتین ہاکی کا یہ ایونٹ صوبہ میں کورونا صورتحال ، پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی معمولات کی بدولت ملتوی کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کی نئی تواریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ  ایونٹ کے التوا سے متعلق قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی چیمپین شپ 18 ستمبر تا 23 ستمبر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول تھی۔

 پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ایونٹ کے التوا کے مراسلے ارسال کردئے گئے ہیں۔

The post پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ قومی وومن ہاکی چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email