محکمہ خوراک نے سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز کرنے پر غور شروع کردیا

محکمہ خوراک نے سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری گوداموں سے 1950 روپے فی من کے حساب سے گندم ریلیز کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 20 کلو آٹے کی قیمت 1100 روپے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم 1800 روپے فی من کے حساب سے خریدی ہے، فلور ملوں کو فی باڈی کے حساب سے کوٹہ دیا جائے گا، سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 2160 سے2170 روپے فی من ہے، گندم کی قیمت میں 50 سے 70 روپے فی من کمی ہوئی ہے، مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1150 سے 1170 روپے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری گوداموں سے گندم 1875 روپے فی من کے حساب سے ریلیز اور 20 کلو آٹے کی قیمت 1050 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

The post محکمہ خوراک نے سرکاری گوداموں سے گندم ریلیز کرنے پر غور شروع کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email