وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا بھی پیش ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی جبکہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر بھی غور کریگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے بھی پیش ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر بھی غور ہوگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کے ہیک ہونے کے بعد آپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کابینہ ایجنڈا کا  جبکہ میر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نجکاری کے 10 اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل جبکہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی

The post وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email