محکمہ صحت سندھ نے جناح اور عباسی شہید اسپتال کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی

محکمہ صحت سندھ نے جناح اور عباسی شہید اسپتال کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے اس معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے 3 رکنی کمیٹی کو 3 دن میں انکوائری کر کے رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اسپتالوں کی غفلت سے شہری جاں بحق ہوا، زخمی شہری بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جابحق ہوا، لیاقت آباد میں ایکسیڈنٹ میں زخمی شخص کو عباسی شہید لے جایا گیا، عباسی شہید میں سٹی اسکین کی سہولت نہ ہونے پر  جناح بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال نے بھی مریض کا علاج نہیں کیا اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

The post محکمہ صحت سندھ نے جناح اور عباسی شہید اسپتال کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email