ساحل پر ہھنسے بحری جہاز کی معائنہ رپورٹ حکام کو پیش کردی گئی

کراچی کے ساحل پر ہھنسے بحری جہاز کی معائنہ رپورٹ حکام کو پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں تکنیکی لحاظ سے ایسی کوئی خرابی نہیں ملی جو جہاز کو تحویل میں رکھنے کا جواز بن سکے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز تکنیکی لحاظ سے سمندری سفر کے قابل پایا گیا جبکہ جہاز کے زیر آب معائنہ میں بھی جہاز کے نچلے حصے کو محفوظ پایا گیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کی سیکیورٹی اور پورٹ چارجز مرتب ہونے کا انتظار ہورہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جہاز پر پاکستانی حکام اور پورٹ کے چارجز کی ادائیگی کے بعد جہاز اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگا ۔

واضح رہے سمندر میں طغیانی کی وجہ سے بحری جہاز کا اینکر ٹوٹا اور یہ لہروں کے زور پر ساحل کی طرف نکل آیا تھا مگر جب تک انھیں مدد فراہم کی جاتی تب تک یہ جہاز سرکتا سرکتا کم گہرے پانی تک پہنچ چکا تھا جہاں یہ ریت میں پھنس گیا۔

The post ساحل پر ہھنسے بحری جہاز کی معائنہ رپورٹ حکام کو پیش کردی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email