پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی زیرصدارت چیئرمین رانا تنویر حسین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں صرف پی اے سی کے اراکین اور آڈیٹر جنرل شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن کیسز کو جلد نمٹانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملنے والے فنڈز میں بے قاعدگیوں پر بات ہوگی اور پی اے سی زیر التواء آڈٹ اعتراضات کو جلد نمٹانے کا بھی جائزہ لے گی۔

خیال رہے کہ ذیلی کمیٹیوں کے چیئرمین اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پی اے سی کے حکم پر کرپشن کی رقوم کی واپسی کی تفصیل بھی پیش کی جائے گی۔

The post پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email