برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا امکان

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 24 ممالک کو رواں ہفتے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی رپورٹ کے مطابق پی سی ٹریول ایجنسی کے سی ای او پال چارلس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کورونا کی کوئی نئی قسم سامنے نہیں آئی جب کہ برطانیہ میں کورونا کے ڈیلٹا قسم پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی روشنی بہت سارے ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سفری شعبے کو مضبوطی سے بحال کرنے میں مدد دینے کے لئے اس فہرست حجم تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے، اب کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے جس پر سفر کو روکا جائے۔

یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

The post برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email