لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ ہوگیا، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا ۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ دونوں طیارے 2017ساخت کے ہیں ۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے جبکہ ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا ۔

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے ۔

واضح رہے اس موقع پر نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

The post لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email