سورج پھر آگ برسائے گا، ماہرین صحت کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی میں شدید گرم موسم کے پیش نظر ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے ہدایت جاری کی ہیں کہ شہری 11 بجے تا شام 4 گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر باہر جانا ضروری ہے تو چھاؤں میں رہیں ، سر پر گیلا تولیہ یا کپڑا ڈالیں
پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کریں ۔

ماہرین صحت کے مطابق گھبراہٹ، بخار یا چکر آنے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شہر قائد میں آج مو سم کیسارہے گا؟

شہر میں آج سے موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج گرمی کی شدت 42 تا 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی ،اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں معطل جبکہ شمال مغربی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں ۔

بارش کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع مکمل صاف رہے گا البتہ شام میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

بوندا باندی شدید گرم موسم سے بننے والے بادلوں کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف اور موسم گرم وخشک ہے، صوبے کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی آنے سے صبح کے وقت خنکی میں قدرے اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم گرم وخشک ہے، تاہم کئی شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں درجہ حرارت 13، پنجگور میں 20، ژوب میں 22، گوادر میں 24، سبی میں 26 اور تربت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

The post سورج پھر آگ برسائے گا، ماہرین صحت کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email