اللہ تعالی وسیم سجاد کو مرحومہ کے انتقال کا یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے، محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی وسیم سجاد کو مرحومہ کے انتقال کا یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں آمد کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق چیئرمین سینٹ سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی وسیم سجاد اور انکے اہل خانہ کو مرحومہ کے انتقال کا یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کچھ وقت وسیم سجاد کے ساتھ گزارا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز فدا محمد، دلاور خان، فیصل سلیم، عبدالقادر، دنیش کماراور سیف اللہ آبڑو بھی تھے۔

The post اللہ تعالی وسیم سجاد کو مرحومہ کے انتقال کا یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے، محمد صادق سنجرانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email