اداکار سلمان خان کی ترکی میں مداحوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سلمان خان نے مداحوں کے بیچ میں ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بالی ووڈ کے سلطان اس وقت ترکی میں موجود ہیں جہاں ان کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کے ترکی میں سیر سپاٹے بھی جاری ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں شامل کترینہ کیف بھی وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان مداحوں  کے بیچ میں  ڈانس کر رہے ہیں۔

وہاں موجود سلمان خان کے مداح بھی اپنے پسندیدہ اسٹار کے ساتھ مل کر ڈانس کرنے لگے۔

مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر اب ان کے مداحوں کے جانب سے دلچسپ تبصرے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

The post اداکار سلمان خان کی ترکی میں مداحوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email