تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے حکومت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیدیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد سمیت زیادہ کیسز والے منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی تھیں، جن کے مطابق وہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند، بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی اور ان پابندیوں میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

میڈیا پر اسکولوں کی بندش سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے این سی او سی نے وضاحت کی ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے متعلق آئندہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلے سے میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

The post تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے حوالے سے حکومت کا اہم اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email