وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی والدہ کی وفات پر افسوس

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کی والدہ کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کی والدہ کے انتقال پر ان سے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قاضی شاہد پرویز کی والدہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور قاضی شاہد پرویز سمیت تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔

The post وزیر اطلاعات و محنت سندھ کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی والدہ کی وفات پر افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email