عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر ناصر شاہ

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ابراہیم حیدری میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ سندھ ناصر شاہ کل ابراہیم حیدری کے ریڑھی گوٹھ میں عوام کو صاف پانی کی  سہولت کے لیے آر او پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ناصر شاہ کل سہ پہر 3 بجے ریڑھی گوٹھ پہنچیں گے۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

The post عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر ناصر شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email