عائزہ خان کا سوشل ایپ پر چاہنے والوں سے اظہار تشکر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل ایپ پر چاہنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر پرستاروں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ عائزہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ تعداد حاصل کرنے والی شخصیت ہیں۔

عائزہ نے انسٹاگرام پر اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے اپنے فالوورز کو خصوصی پیغام دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر دیے جانے والےپیغام میں لکھا کہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ کا ایک مضبوط خاندان بن گئے ہیں، آپ تمام مداحوں کا شکریہ، آپ تمام لوگوں کے پیار و محبت کا بھی شکریہ۔

واضح رہے ادکارہ عائزہ خان فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ہر پرویکٹ کیخبر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

The post عائزہ خان کا سوشل ایپ پر چاہنے والوں سے اظہار تشکر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email