موسم کی صورتحال

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا،  اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ کشمیرمیں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

The post موسم کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email