پاک کیویز سیریز کیلئے دونوں اسکواڈ کی بھرپور ٹریننگ

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران دونوں اسکواڈز نے خوب پسینہ بہایا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کرونا ٹیسٹ سے کلیئر ہونے کے بعد پہلا پریکٹس سیشن،کیویز ٹیم 18سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستانی میدانوں میں ان  ایکشن نظر آئی ۔

 قومی ٹیم کا یہ دوسرا پریکٹس سیشن تھا،جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔

دونوں سکواڈز کی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے،پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف کے راستے بھی بند رکھے گئے جبکہ ٹیم کے روٹ میں پاک آرمی کے جوان تعینات تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، ورچوئل پریس کانفرنس میں ہینری نے ایجبسٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں پرجوش پاکستانی کراؤڈ کو دیکھا،وہ اپنی ٹیم کے لیے خوشی منا رہے تھے اور اس کی وجہ سے میں انہیں ان کے ہوم گراؤنڈ پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

The post پاک کیویز سیریز کیلئے دونوں اسکواڈ کی بھرپور ٹریننگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email