تاجروں نے کراچی کی ترقی میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، علاقے کے سیوریج کے مسا ئل حل کئے جائیں گے۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ پچاس ایم جی ڈی پانی  سائیٹ کے علاقے میں پھنچانے پر کام جاری ہے جبکہ سائٹ کے علاقے کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں خود سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر آیا ہوں تاکہ آپ کے مسائل حل کرسکوں، تمام اداروں کو شہر کے لئے سرگرم ہونا ضروری ہے-

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سائٹ کے علاقے کی سترہ زیر تعمیر سڑکوں کو اسی مالی سال میں مکمل کریں گے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی، وزیر اعلیٰ کےمعاونین خصوص آصف خان، علی احمد جان، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور غربی بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2008 سے میونسپل ٹیکس اکھٹا کیا جا رہا ہے، وسیم اختر نے بھی اکٹھا کیا، فرق یہ ہے میں ٹارگٹ پورا کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کیا وجہ ہے کےالیکٹرک کے ایم سی کیلئے ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جاسکتا، یہ ٹیکس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جائے گا، میں تو عبوری ایڈمنسٹریٹر ہوں، چلا جاؤں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا، وہ میئر وسیم اختر کی طرح اختیارات اور مالی وسائل کا رونا نہیں روئے گا، وفاقی ادارے بھی کے ایم سی کی مدد کریں تاکہ ہم کام کر سکیں۔

The post تاجروں نے کراچی کی ترقی میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email