آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے میں فوج اور رینجرز کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے متعلق آرمی چیف کو بریف کیا گیا جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرعملدرآمد میں فوج کی مدد پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کے ٹی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد پر کراچی کور کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے خطے کے بدلتے حالات کے تناظر میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طریقے سے محفوظ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زندگی ٹرسٹ کے تحت خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز سکول کراچی کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے غریب لڑکیوں کو بہترین سہولیات اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر اسکول انتظامیہ کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے فوج، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی فیملیزسے بھی ملاقات کی۔

The post آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email