اداکارہ کبریٰ اور سجل علی کی خاکی وردی پہنے تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کی کیڈٹ یونیفارم پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کی یہ تصویر ان کے آنے والے پروجیکٹ صنفِ آہن کے سیٹ سے لی گئی ہے۔

تصویر میں دونوں اداکاراؤں کو کیڈٹس کے یونیفارم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کے لئے تعریف کی جارہی ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ  اداکارہ کبریٰ خان اور سجل علی کے ہمراہ ساتھی اداکارائیں سائرہ یوسف ، رمشا خان اور یمنیٰ زیدی بھی موجود ہیں، جو کہ کیڈٹس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ صنفِ آہن کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جا رہا ہے۔

صنفِ آہن کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔

The post اداکارہ کبریٰ اور سجل علی کی خاکی وردی پہنے تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email