کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی طبیعت مزید خراب؛ بیٹے کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

معروف کامیڈین عمرشریف کی طبیعت کے حوالے سے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا۔

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے کامیڈین کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ والد کا علاج جاری ہے ، طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔

ان کے بیٹے نے مزید بتایا کہ امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

جواد نے بتایا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے۔

یاد رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

دوسری جانب معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے تحریک انصاف حکومت نے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانےکو بجھوادیے ہیں۔

اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شاء اللّٰہ معروف کامیڈین کو بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

The post کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی طبیعت مزید خراب؛ بیٹے کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email