معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کا انتقال ہوگیا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر انتقال کر گئیں۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ ماہ سابق شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر تیزاب کا شکار ہونے والی خاتون سول اسپتال میں 23 دن زیرعلاج رہیں ۔

واقعے کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج ہے تاہم ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ بہن کو شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کر رہا تھا۔

بھائی کا کہنا تھا کہ میاں بیوی مل کر ٹک ٹاک بناتے تھے ،شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا تھا اورجب صبح بہن گھر سے نکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا 30 سے 35 فیصد جسم جھلس گیا۔

The post معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کا انتقال ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email