یاسر حسین، عمر شریف کی لمبی اور صحتمند زندگی کیلئے دعاگو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار یاسر حسین نے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی ہے۔

اداکار یاسر حسین نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر سینئر اداکار عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئرکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ  لکھا کہ یااللّٰہ! عمر شریف کو لمبی اور صحت مند عمر عطا فرما۔

یاسر حسین نے مداحوں سےمخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف نے بچپن سے لے کر آج تک ہمارے چہروں پر مسکراہٹ پھیلائی ہے، آپ سب لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔

اداکار یاسر نے عمر شریف کا خیال رکھنے کے لیے اُن کی اہلیہ زرین عمر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر کامیڈین عمر شریف کی تشویشناک حالت کے حوالے سے  خبریں گردش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔

The post یاسر حسین، عمر شریف کی لمبی اور صحتمند زندگی کیلئے دعاگو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email