عمر شریف کا امریکی ویزا، حکومت نے درخواست سفارتخانے بھجوادی، شہباز گل

معروف کامیڈین عمرشریف کے ویزے کے لیے تحریک انصاف حکومت نے کوائف امریکی سفارت خانے کو بھجوادیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے معروف کامیڈین کے ویزے میں پیشرفت پر ایک بیان جاری کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے ویزے کے کوائف متعلقہ سفارتخانےکو بجھوادیے ہیں۔

اس حوالے سے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس عمر شریف کے خاندان سے رابطے میں ہے، ان شاء اللّٰہ معروف کامیڈین کو بہت جلد ویزا جاری کردیا جائے گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے عمر شریف کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے۔

عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے کامیڈین کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ والد کا علاج جاری ہے ، طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔

ان کے بیٹے نے مزید بتایا کہ امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

جواد نے بتایا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے۔

The post عمر شریف کا امریکی ویزا، حکومت نے درخواست سفارتخانے بھجوادی، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email