منال خان کے ولیمے پر آئی خاتون کو دھوکا ہوگیا,ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز داکارہ منال خان کی گزشتہ شب ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران جہاں دولہا دُلہن کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں وہیں ایک مہمان خاتون کی دلچسپ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے فوٹو شوٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں انٹرنیٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

ایسے میں ایک خاتون مہمان منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان کو دُلہن سمجھ بیٹھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Glitter Magzine (@glittermagzine)

تصاویر میں دیکھا گیا کہ خوبرو منال خان نے اپنے ولیمے پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منال کے دولہے احسن محسن اکرام نے 3 پیس سوٹ پہنا ہوا تھا۔

اس دلچسپ صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

منال خان کے ولیمے پر آئی خاتون کو دھوکا ہوگیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن خان اسٹیج پر بیٹھی ہیں اور اسٹیج سے نیچے کھڑی ایک خاتون مہمان اُنہیں دُلہن سمجھ کر مبارکباد دے رہی ہیں۔

اس دوران ایمن خان کی جانب سے ویڈیو میں خاتون کو بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’وہ دُلہن نہیں ہیں، وہ دلہن کی بہن ہیں۔‘

ایمن خان نے خاتون مہمان کو ایک جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی بہن منال خان وہاں موجود ہے۔‘

The post منال خان کے ولیمے پر آئی خاتون کو دھوکا ہوگیا,ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email