نیب کےپراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

نیب کےپراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سید اصغر حیدر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران اللہ خان کا ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خالدنواز، اسپیشل پراسیکیوٹر ناصر محمود مغل کا ٹیسٹ بھی مثبت  آگیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رفاقت علی ، محمد افضل قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

 نیب افسران اصغر خان، خالد فاروق ، عبدالروف، منصف داد،حافظ نوید، ایاز علی ، آصف اعظم، عاشق حسین، عدنان محمود اور عبدالصمد  کا بھی کوکرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

The post نیب کےپراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email