ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کے کوچ مقرر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو پاکستان کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کے کوچ ہونگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام فرسٹ کلاس کرکٹرز کی تنخواہوں میں ایک ایک لاکھ روپے اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر 2021 کومصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے تھے، باح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کے کوچ مقرر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email