بہترین نسخہ جو ہڈیوں کے درد ،اعصابی کمزوری اور بلڈ پریشر کیلئے بہت مفید ہے

انسانی صحت کے حوالے سے آج ایک ایسا نسخہ لائیں ہیں جس کا استمعال ہڈیوں کے درد ،اعصابی کمزوری اور بلڈ پریشر کیلئے بہت مفید ہے ۔

اگر آپ بھی جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری کا شکار ہیں تو یہ نسخہ ایک مرتبہ ضرور استعمال کر کے دیکھیں۔

اس کے لئے آپ کو مخانے کا استعمال کرنا ہے ۔

آپ نے ایک چوتھائی کپ مخانوں کا لینا ہے اور ان کو بھون کر پیس لیں۔

اس کے بعد ایک کپ دودھ لیں اور اس میں مخانے کا پاؤڈر اور دو سے تین کھجوریں ڈال دیں۔

اس کو ہلکی آنچ پر اس کو دو سے تین منٹ پکائیں اور اس کے بعد دو بڑے چمچ باداموں کا پاؤڈر ڈال دیں۔

اس کو اچھی طرح دس منٹ تک پکا کر اس کو چولہے سے اتار لیں اور اس کو آپ ٹھنڈا کرکے کھا سکتے ہیں۔

اس نسخے کو تین دن تک لگاتار استعمال کرنے سے آپ خود میں فرق محسوس کریں گے ۔

مخانوں کو استعمال کرنے کے اور بھی فوائد ہیں۔

1۔ روزمرہ کے ڈھیروں معاملات میں گھرے رہنے کی وجہ سے دماغ میں کمزوری آجاتی ہے لہٰذا یہی دودھ پینے سے آپ کے ذہن کو بھی تقویت ملتی ہے۔

2۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں بھی مخانوں کی بڑی افادیت ہے اور دودھ کے ساتھ اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں۔

3۔  پٹھوں اور جوڑوں کے درد کی مستقل شکایت رہنے لگی ہے تو پھر آپ اس دودھ کو ضرور استعمال کریں کیونکہ یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم کے فلوئیڈ کو بڑھاتا ہے جو ہمیں چلنے پھرنے میں مدد دیتے ہیں۔

4۔ اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں اور روکھی جلد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو آپ خشخاش کو دودھ میں اچھی طرھ پکا کر پی لیں اور مخانوں کو بھون کر استعمال کرلیں۔

5۔  وقت سے پہلے جھریاں، سفید بال اور بڑھاپے کے اثرات پر قابو پانے کے لئے یہ دودھ کسی ٹانک سے کم نہیں ہے۔

The post بہترین نسخہ جو ہڈیوں کے درد ،اعصابی کمزوری اور بلڈ پریشر کیلئے بہت مفید ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email