برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنی قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی شیئر کرادی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

برٹنی اسپیئرز کی جانب سے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی  مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اعلان کیا وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  ’میں یقین نہیں کرسکتی۔‘

خیال رہے کہ برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔

ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

سام اصغری اور برٹنی اسپیئرز کے تعلقات 2016 میں استوار ہوئے تھے اور دونوں ایک گانے میں بھی ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں۔

سام اصغری گلوکارہ کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں اور ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ایرانی نژاد مسلم خاندان کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے۔

The post برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email