میڈیاپرحملہ کرکےآوازدبانےکی کوشش کی جارہی ہے،احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ میڈیاپرحملہ کرکےآوازدبانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکمران میڈیاکی تنقیدسےگھبرانےکےبجائےاپنی اصلاح کریں ، صحافیوں کےحق میں پارلیمنٹ کےاندربھی احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سچ دبانےکیلئےمیڈیاکوکنٹرول کیاجارہاہے ، قائداعظم کےپاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننےدینگے ، قائداعظم کےپاکستان میں اظہاررائےپرپابندی نہیں ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نےاداروں کوبےتوقیرکردیا ہے ، میڈیاآرڈیننس پاس ہواتوآئین اورجمہوریت کی موت ہوگی ، پاکستان کوکسی کی جاگیرنہیں بننےدیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے6ماہ قبل بلدیاتی ادارےبحال کرنےکاحکم دیاتھا ، حکومت نےسپریم کورٹ کےفیصلےکوجوتےکی نوک پررکھ دیا ، آج سپریم کورٹ کےمقابلےمیں مقامی عدالت کےفیصلےپرزیادہ عمل ہوتاہے۔

The post میڈیاپرحملہ کرکےآوازدبانےکی کوشش کی جارہی ہے،احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email