وفاقی حکومت کی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں

وفاقی حکومت کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز تیار کی گئی ہیں، وزارت پارلیمانی امور نے سمری  منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں کیا جائیگا، وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں اضافہے کی سمری ایجنڈا میں شامل کردی ہے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کل تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری سے متعلق فیصلہ کریگی۔

واضح رپے کہ چیئرمین ڈپٹی ،چیئرمین سینیٹ ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

The post وفاقی حکومت کی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email