ماہرہ خان استحصال کی شکار خواتین کے حق میں بول پڑیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دنیا بھر میں استحصل کی شکار ہونے والی تمام خواتین کے حق میں اپنی آواز بلند کرلی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی معاشرے میں استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھنے اور اس سے جڑے دیگر مسائل پر بات کی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خا نے کہا ہے کہ  جنسی ہراسانی اور استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہی قصور وار سمجھ کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے غلط سوالات کیے جاتے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق ہی سوالات شروع کیے جاتے ہیں کہ وہ جائے وقوع پر اکیلی کیوں گئی تھیں؟ وہ وہاں کیا کر رہی تھیں اور وہ جس کے ساتھ تھیں، وہ ان کا بوائے فرینڈ تھا؟

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایسی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کو قصور وار سمجھنے اور ان سے ہی سوالات کرنے والی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے ٹیلی وژن (ٹی وی) اور فلمیں بھی کام کر سکتی ہیں۔

The post ماہرہ خان استحصال کی شکار خواتین کے حق میں بول پڑیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email