عالمی دنیا کو بھارتی جنگی جرائم کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو بھارتی جنگی جرائم کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ  پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر جاری کر کے بھارتی جنگی جرائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا کو بھارتی جنگی جرائم کی ان تفصیلات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے جنازے اور زبردستی تدفین سے متعلق بھارتی کردار پوری دنیا کے سامنے ہے، بھارت علی گیلانی کی وفات کے بعد ان کے خاندان کو مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کو ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، پچھلی سات دہائیوں کے حالات و واقعات سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہیے، بھارت ظلم و تشدد سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا، بھارت کو بلآخر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا ہو گا۔

The post عالمی دنیا کو بھارتی جنگی جرائم کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے، علی امین گنڈاپور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email