منال خان کی امل کے ساتھ کیک کٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی ولیمہ کے روز اپنی بھانجی کی ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ منال خان کی کچھ ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال اور اداکار احسن امل کے ساتھ کیک کٹ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امل اپنی خالہ کے پاس بھاگ کر آتی ہیں اور اداکارہ اُسے گلے سے لگا لیتی ہیں۔

جبکہ وائرل ہونے والی دوسری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ امل اپنی خالہ کے دوپٹہ کو پکڑی ہیں اور اداکارہ امل کے ساتھ پوز بنوانے کا بتا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ پیچ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

دوسری جانب اداکارہ منال نے شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post منال خان کی امل کے ساتھ کیک کٹ کرنے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email