اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ مزاحیہ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔

اداکار کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا ،وہ 1929 میں پیدا ہوئے اور فلمی سفر کا آغاز 50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا۔

اداکار لہری نے پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔

انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی اور 1956 میں بننے والی فلم انوکھی میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

فلم انوکھی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے لہری کا فلمی سفر اپنی آخری فلم دھنک تک تیس برسوں پر محیط رہا۔

انہوں نے مجموعی طور پر 220 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔

اداکار لہری کو فن اداکاری میں خدمات کے اعتراف میں 12 نگار ایوارڈز جبکہ 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

منفرد لب ولہجے میں بولے جانے والے مکالمے لہری کی پہچان تھے جنہیں سن کر شائقین ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ ہوجایا کرتے تھے۔

1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہے اور 13 ستمبر 2012 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

The post اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email