منال خان نے شادی کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شادی کی ویڈیو کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی ہے۔

اداکارہ منال کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی شادی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کیپشن میں قبول ہے لکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

سوشل میڈیا پر  اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں۔

 اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ پیچ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

دوسری جانب اداکارہ منال نے شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post منال خان نے شادی کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email